مارکیٹنگ کیا ہے؟
مارکیٹنگ کی اصطلاح کو عام زبان میں خریدنے یا بیچنے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے لیکن مارکیٹنگ کا اصل مطلب اپنی چیزوں کو اپنی سرسز کو پروموٹ کرنا، پبلسٹی کرنا یعنی اپنی پروڈ کٹ کے حوالے سے لوگوں کو آگاہ کرنا ہے۔
اپنی پروڈ کٹ کی آگاہی کیسے دیں؟
اپنی پروڈکٹ کی تصویر بنائیں اور اس کی خصوصیات کو اچھے انداز میں بیان کریں اس کام کے لئے آپ کسی کانٹینٹ رائٹر کی مدد لے سکتے ہیں۔
اپنی سروس کی آگاہی کیسے دیں؟
سروس کی آگاہی کے لئے آپ کو اپنے علم کی مہارت کا پتا ہونا ضروری ہے اور اس بات کا بھی علم ہو کہ لوگ آپ کی سروس کیوں لینا چاہیں گے، مطلب یہ کہ لوگوں کو آپ کی سوس کی ضرورت کیوں ہے؟
لوگوں کو اپنی مہارت سے آگاہ کرنے کے آپ سوشل میڈیا، ڈیجیٹل میڈ یا یا پرنٹ میڈیا کا سہارا لے سکتے ہیں۔
سروسز کیا ہیں؟
آپ کسی بھی کام کے ماہر ہیں اور آپ اپنے ہنر کے ذریعے لوگوں سے تعلق قائم کرنا چاہتے ہیں تو آپ لوگوں کو اپنی سرسز دے سکتے ہیں۔
مثال کے طور پراگر آپ ڈاکٹر ہیں تو علاج معالجہ آپ کی سروس ہے، اسکی مارکیٹنگ کے لئے پمفلٹ، بینرز بنائے جاتے ہیں اور اب سوشل میڈ یا پر بھی بیترین مارکیتنگ کی جارہی ہے۔
اسی طرح اگر آپ گرافک ڈیزائنر ہیں، ویب ڈیویلویپر ہیں یا کسی بھی ڈیجیٹل سروس کے ماہر ہیں تو آپ اپنی سروس کی پروموشن کسی بینر، پمفلٹ کی صورت میں یا سوشل میڈیا کے زریعے سے بھی کر سکتے ہیں۔
مارکیٹنگ کا فائدہ کیا ہے؟
مارکیٹنگ ( پبلسٹی) کا فائدہ یہ ہے کہ جب لوگوں کو آپ کے ہنر کے بارے میں علم ہوگا تو لوگ آپ کی سروس خریدنا چاہیں گے اور آپ کو ایک اچھا ذریعہ آمدن مل سکتا ہے۔